اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے پریس دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی بارڈر سیکورٹی فورس نے صوبہ پکتیکا کے مضافات میں کچھ پاکستانی فوجیوں سمیت ستائیس شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان افراد کے پاس سے ملنے والی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ افراد جو پاکستان کے ایک دہشتگردگروہ کے ساتھ تعاون کرتے ہيں ، افغانستان میں دہشتگردانہ حملہ کرناچاہتے تھے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ افغان بارڈر سیکورٹی فورس پاکستان سے دہشتگردوں کے افغانستان میں داخلے کو بڑا خطرہ سمجھتی ہے اور اس سے سختی سے نمٹے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲